آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنائیں گے: اسرائیلی وزیردفاع

تل ابیب(روشن پاکستان نیوز) اسرائیلی وزیر وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آیت اللہ خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جانشین کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جانشین کو نشانہ بنانےکے لیے اسرائیلی وزیراعظم اور انہوں نے فوج کوتیار رہنےکی ہدایت کردی ہے۔

ایران پر حملے سے عین قبل مودی کے دورہ اسرائیل پر سنگین سوالات اٹھ گئے

انہوں نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اس جانشین کا نام کیا اور کہا چھپا ہے، ہم خامنہ ای کے بعد ان کے ہر جاشین کو نشانہ بنائیں گے۔

اسرائیل کاٹز کا کہنا تھا کہ امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایرانی حکومت کے خلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

مزید خبریں