پاکستان کا بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ ، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان نے افغان جارحیت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بگرام ایئربیس پر بڑا حملہ کیا، جس کی سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطاب ق افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت اور سرحد پار سے جاری دہشت گردی کے جواب میں پاکستان نے “آپریشن غضبِ حق” کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی ہے۔

معروف امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی آپریشن غضب للحق میں پاکستان کی بڑی کامیابی کی تصدیق کردی اور کہا پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ایئربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب

امریکی جریدے کا کہنا تھا کہ پاکستانی حملے میں بگرام ایئربیس کا ایک ایئرکرافٹ ہینگر 2ویئر ہاوس تباہ ہوئے ، جن کی سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع نے بھی پاکستانی فضائی حملے کی تصدیق کردی، نیویارک ٹائمز نے کہا پاکستان نے گزشتہ ایک ہفتے میں افغانستان کے فوجی اہداف پر50سے زائد فضائی حملے کئے ہیں،

نیویارک ٹائمز نے کہا کہ افغانستان میں فتہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوامِ متحدہ کی رپورٹس میں بارہا پیش کیے جا چکے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق بگرام ایئربیس پر پاکستان کی کامیاب کارروائی نے افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

بگرام ایئربیس کو نشانہ بناکر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کو واضح پیغام دیا کہ وہ افغانستان میں کہیں بھی کارروائی کرسکتا ہے۔

دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان کی بارہا تنبیہ کے باوجود افغانستان سے مسلسل دہشت گردی جاری ہے جس میں امریکی چھوڑا گیا اسلحہ بھی استعمال ہوتا رہا ہے۔

مزید خبریں