منگل,  03 مارچ 2026ء
لاہور: نئی گھریلو ملازمہ پہلے ہی روز 80لاکھ کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار

لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی  میں گھریلو ملازمہ 80لاکھ مالیت کے زیورات اورگھڑیاں چوری کرکے فرار ہوگئی۔

پولیس کے مطابق  ملازمہ اور اس کی بہن پہلےدن کام پرآئیں، انہوں نے گھر سے 11 تولے زیورارت اور 5 قیمتی گھڑیاں چرالیں۔

اسلام آباد پولیس رمضان میں شہریوں کی حفاظت کے لیے متحرک، جرائم کے انسداد اور غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کو گھر کے مالی نے کام پر رکھوایا تھا، واردات کےبعد مالی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چوری کی واردات27 فروری کو ہوئی جس کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں