اسلا م آ باد (روشن پاکستان نیوز)صحافی اسد علی کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
گرفتاری کے بعد اسد علی طورو کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اسد علی طورو کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے صحافی اسد علی کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔