امریکا کا ایف۔15 طیارہ تباہ

کویت سٹی (روشن پاکستان نیوز) کویت میں امریکا کا ایف 15 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر تھا کہ دورانِ پرواز حادثے کا شکار ہوگیا اور زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ زمین سے ٹکرانے سے چند لمحے قبل پائلٹ کو بحفاظت ایجیکٹ کرتے دیکھا گیا۔

ایران کے خلیجی ممالک میں قائم امریکی فوجی اڈوں پر حملے، بحرین، ریاض، کویت، ابوظبی نشانہ

حادثے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آ سکیں تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ایف 15 ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے جو مختلف جنگی اور دفاعی مشنز میں استعمال کیا جاتا ہے، واقعے کے بعد سکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں