اتوار,  01 مارچ 2026ء
سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی ، نیویارک ٹائمز کا دعویٰ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ سی آئی اے نے آیت اللہ خامنہ ای کی لوکیشن معلوم کر کے اسرائیل کو فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق سی آئی اے نے ایرانی قیادت کے خفیہ اجلاس کی نشاندہی کی، جس کے بعد اسرائیل نے حملہ کیا،سی آئی اے کئی ماہ سے آیت اللہ خامنہ ای کی نقل و حرکت کو ٹریک کر رہی تھی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای شہیدہو گئے

تہران میں واقع قیادت کمپاؤنڈ میں ہونے والے خفیہ اجلاس کی اطلاع امریکا کو پہلے سے تھی،امریکا اور اسرائیل نے خامنہ ای کی موجودگی کی تصدیق کے بعد حملے کا وقت تبدیل کیا۔

سی آئی اے کو خامنہ ای کے روزمرہ معمولات اور خفیہ ٹھکانوں تک رسائی حاصل ہو چکی تھی۔

مزید خبریں