لندن(روشن پاکستان نیوز) بدنام زمانہ امریکی شہری جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو انکے بھائی اینڈریو کی خفیہ ڈیلز کے بارے میں 2019 ہی میں خبردار کردیا گیا تھا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی درندگی میں ملوث جیفری ایپسٹین کے بارے میں جاری دستاویزات کے مطابق شاہ چارلس کو یہ بھی بتا دیا گیا تھا کہ اینڈریو شاہی خاندان کے نام کا غلط استعمال کررہے ہیں۔
پانچ سالوں کے دوران لاکھوں پاکستانی برطانیہ چلے گئے
دستاویزات کے مطابق شاہی محل کو خفیہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ سابق ڈیوک اینڈریو نے متنازعہ ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ کے ساتھ پوشیدہ طور پر مالیاتی تعلق قائم کیا ہوا ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی پولیس نے جیفری ایپسٹین سے تعلق کے الزام میں چند روز قبل شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو کو گرفتار کیا تھا تاہم بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔











