اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سونے کی قیمت میں ایک بار پھر مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
تین دن کے دوران سونے کے نرخ میں ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، تین دن میں فی تولہ سونا 17 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
آج سونے کے نرخ میں 7 ہزار 100روپے اضاف ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 33 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔
10 گرام سونے کے نرخ 6 ہزار 87 روپے بڑھ گئے ہیں، جس کے بعد نئے نرخ 4 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ہو گئے ہیں۔
سونا مزید مہنگا،فی تولہ نئی قیمت 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 71 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس 5108 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔
ملک میں چاندی کے نرخ بھی مزید بڑھ گئے ہیں، چاندی کی قیمت 374 روپے بڑھنے سے فی تولہ قیمت 8948 روپے ہوگئی ہے۔











