اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں 5 کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 12 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 2,790.492 کلوگرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں زامبیا بھیجے جانے والے پارسل سے 332 گرام آئس اور پاک عرب سوسائٹی سے 649 کلوگرام ٹراماڈول اور 3.2 کلوگرام ویلیم گولیاں برآمد ہوئیں۔ حیدرآباد میں آسٹریلیا جانے والے پارسل سے 27.66 کلوگرام آئس بھی قبضے میں لے کر ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار
چاغی کے علاقے نوکنڈی سے 1,485 کلوگرام چرس اور 623 لیٹر شراب جبکہ کراچی کے علاقے پرانا گولی مار سے 2.3 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ اے این ایف نے تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔











