پیپر چیکنگ اور نگرانی کیلئےسرکاری اساتذہ تعینات نہ کرنے کا فیصلہ
Technical, agriculture groups proposed at matric level

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ صوبے میں امتحانی نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اگلے سیشن سے پیپر چیکنگ اور نگرانی کے لیے سرکاری اساتذہ کو تعینات نہیں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے امتحانی نظام میں بہتری کے لیے نئے اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اب پیپر چیکنگ اور انویجلیشن کے لیے نوجوان یونیورسٹی گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق امتحانی نظام میں اصلاحات کے لیے نئے تربیتی پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اگلے سیشن سے صرف تربیت یافتہ عملہ ہی امتحانی خدمات انجام دے گا۔

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف شہروں میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 220 کلو سے زائد منشیات برآمد

انہوں نے مزید بتایا کہ نئے چیئرمین امتحانی بورڈز کی تعیناتی کے بعد امتحانی اصلاحات کا نیا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا تاکہ امتحانات کو مکمل شفاف اور جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنایا جا سکے۔

مزید خبریں