اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 6 کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز ) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں کے دوران 62 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی مجموعی طور پر 17.820 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

تعلیمی اداروں کے اطراف کی گئی کارروائی میں اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب دو ملزمان کے قبضے سے 420 گرام وزنی 950 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرتے تھے۔

دیگر کارروائیوں میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے ایک مسافر کے پیٹ سے 500 گرام آئس سے بھرے کیپسول برآمد کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی میں شاہراہ فیصل پر واقع ایک کوریئر آفس میں بحرین بھیجے جانے والے پارسل سے 900 گرام آئس برآمد کی گئی۔

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 ملزمان گرفتار، 330 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد

پشاور میں چارسدہ روڈ کے قریب ایک گاڑی سے 12 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا، جبکہ ڈی جی خان کے غازی گیٹ ٹول پلازہ کے قریب ایک گاڑی سے 2.4 کلوگرام آئس برآمد ہوئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسی طرح ملتان کے وہاڑی چوک کے قریب ایک موٹر سائیکل سوار ملزم کے قبضے سے 1.6 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق تمام ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں