اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے وفاقی ہسپتال پمز کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتال میں نہ مشینیں درست طریقے سے کام کر رہی ہیں، نہ صفائی کا مناسب انتظام ہے، جبکہ شدید گرمی کے باوجود ایئر کنڈیشنرز بند ہونے سے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اسلام آباد: آبنائے ہرمز کشیدگی، پاکستان کی ثالثی امن کی نئی امید قرار: سحرکامران
انہوں نے کہا کہ یہ عوامی صحت کا سنگین مسئلہ ہے اور سوال اٹھایا کہ ان حالات میں مریض علاج کہاں سے کرائیں۔ سحر کامران نے وزیراعظم سے معاملے کا فوری نوٹس لینے، ہسپتال میں اصلاحات کرنے اور مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا











