بدھ,  11 فروری 2026ء
اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات مکمل، عامر چوہدری صدر اور سردار سجاد طارق جنرل سیکریٹری منتخب

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز):اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے پہلے سالانہ انتخابات 10 فروری بروز منگل 2026 کو مرکزی دفتر جی-10 میں الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام کامیابی سے منعقد ہوئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق عامر چوہدری صدر جبکہ سردار سجاد طارق جنرل سیکریٹری منتخب قرار پائے۔

دیگر منتخب عہدیداران میں فیاض تنولی سینئر وائس پریذیڈنٹ، ملک ظفر، عباس احمد اور منصور قریشی وائس پریذیڈنٹس، فائزہ یونس نائب صدر (خواتین)، راشد عباسی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سلمیٰ ملک ڈپٹی جنرل سیکریٹری (خواتین)، ملک نجیب جوائنٹ سیکریٹری، واجد عباسی اور وقار عباسی ڈپٹی جوائنٹ سیکریٹریز شامل ہیں۔

اسی طرح محمد عادل انفارمیشن سیکریٹری، چوہدری عابد حسین ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری، نبیلہ حفیظ ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری (خواتین)، راجہ نعمان ایڈیشنل جنرل سیکریٹری، راشد اشرف فنانس سیکریٹری، سردار تنویر عابد ڈپٹی فنانس سیکریٹری، عبدالرزاق ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری (ون)، قاسم جمشید ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری (ٹو)، عمران قادر ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری (تھری)، قاسم منیر آفس سیکریٹری، ملک سیف ایڈووکیٹ لیگل سیکریٹری اور ملک احتشام فاروق پریس سیکریٹری منتخب ہوئے۔

ایگزیکٹو کونسل کے منتخب اراکین میں شیردل خان، عمر فاروق چوہدری، فاروق خان، سید محمد فیضان علی شاہ، راجہ ارسلان، کامران کھوکھر، راجہ خلیل جنجوعہ، محمد سلیم، رجب علی، بلال احمد ملک، شیخ طیب، راجہ جمیل، عمران عمار، چوہدری عبدالرحمان، ولید خان شلمانی، وقاص کھوکھر، امجد کیانی اور عثمان عباسی شامل ہیں۔

قائم مقام چیئرمین شاہنواز خان نے کامیاب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی اور شفاف و منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر الیکشن کمیشن کے اراکین سید جلال الدین بخاری، مسعود چوہدری اور امجد مختار کا شکریہ ادا کیا۔

اعلان کے مطابق اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (رجسٹرڈ) کے نو منتخب عہدیداران کی پروقار حلف برداری کی تقریب 11 فروری بروز بدھ دن 12 بجے اسلام آباد ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

مزید خبریں