پشاور (روشن پاکستان نیوز) پشاور کی چار احتساب عدالتوں (نیب کورٹس) کو ختم کر کے ان میں چار دیگر عدالتیں قائم کر دی گئیں۔
وفاقی حکومت نے پشاور کی چار احتساب عدالتوں کو ختم کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ ان عدالتوں کی جگہ دو انسداد منشیات عدالتیں، ایک ایف آئی اے اور ایک بینکنگ کورٹ قائم کی گئی۔
اعلامیے کے مطابق چار عدالتوں میں ججز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں، پشاور میں دو انسداد منشیات عدالتیں کام کریں گی، ایبٹ آباد میں اینٹی کرپشن امیگریشن کورٹ اور ڈی آئی خان میں بینکنگ کورٹ قائم کر دی گئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور میں اب 8 کی بجائے 4 احتساب عدالتیں کام کریں گی۔