اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) یوٹیلٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور چاول عام مارکیٹ سے زیادہ مہنگے داموں فروخت ہونے لگے۔
دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر 20 کلو آٹے کا تھیلا 2840 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ عام مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2792 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر سائلہ چاول عام مارکیٹ کی نسبت 53.40 روپے مہنگا ہے، سیلا چاول عام مارکیٹ میں 317 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر 370 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی سفید چنا عام مارکیٹ کی نسبت 13.53 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے، مارکیٹ میں سفید چنا 391 روپے فی کلو جبکہ یوٹیلٹی سٹورز پر سفید چنا 405 روپے میں دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی بھی عام مارکیٹ سے 9 روپے مہنگی فروخت کی جا رہی ہے، یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے جسے مارکیٹ میں 146 روپے فی کلو خریدا جا سکتا ہے۔