اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم نے 26 فروری کو سندھ کے نجی اور سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں 26 فروری کو صوبے بھر کے نجی اور سرکاری اسکولوں اور کالجوں میں بسلسلہ شب برات کی تعطیل ہوگی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔