هفته,  23 نومبر 2024ء
بیرسٹرگوہر چیئرمین شپ کے عہدے سے کیوں ہٹائے گئے ؟ شیر افضل مروت کا انکشاف

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور نومنتخب رکن اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے نااہلی اور ناقص کارکردگی ہے۔

   پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر شریف آدمی ہیں لیکن ان کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بیرسٹر گوہر علی خان کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے پیچھے ان کی نااہلی اور ناقص کارکردگی ہے، پارٹی دفتر چلانے کے لیے ہر وقت متحرک رہنا پڑتا ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیرسٹر گوہر کو تین ماہ کا وقت ملا لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکے، کارکنوں کے احتجاج سمیت دیگر توقعات تھیں جس میں بیرسٹر گوہر ناکام رہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی نتائج کے بعد قیادت کا اپروچ قابل تحسین نہیں، بیرسٹر گوہر کو قیادت سنبھالنی چاہیے تھی لیکن وہ ناکام رہے۔

مزید خبریں