اتوار,  20 جولائی 2025ء
ڈونلڈ ٹرمپ کا اعتراف، پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے گرائے: سحر کامران

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) – پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پاک فضائیہ کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

سابق صدر ٹرمپ نے ایک عوامی خطاب میں کہا: “درحقیقت، طیارے فضا میں مار گرائے جا رہے تھے… میرے خیال میں پانچ بھارتی طیارے مار گرائے گئے۔” ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔

سحر کامران نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا:

“بالآخر! سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کر دی کہ پاکستان نے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے۔ آپریشن ‘بنیان المرصوص’ میں پاک فضائیہ کی بالادستی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ کو سلام! بلندیوں پر پرواز جاری رکھیں!”

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کا علم نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ

اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر قومی حلقوں کی جانب سے پاک فضائیہ کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ سحر کامران کا مؤقف بھی عوامی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ “آپریشن بنیان المرصوص” کے دوران پاک فضائیہ نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی برتری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی فضائی برتری کو چیلنج کیا تھا۔

سابق صدر ٹرمپ کے بیان کو عالمی سطح پر ایک اہم اعتراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو پاکستان کی فضائی قوت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

مزید خبریں