راولپنڈی (روشن پاکستان نیوز)جگرگوشہ ضیا الامت پیرمحمدامین الحسنات شاہ آستانیہ عالیہ بھیرہ شریف نے کہا ہے کہ مشن ضیا الامت علم و عمل ،اعتدال نسبت رسول ۖ اورروحانی بیداری کا وہ پیغام ہے جسکی روشنی آج دنیا بھرمیں پھیل رہی ہے۔ اپنے صدارتی خطاب انہوں میں نہایت اثرانگیز، حکمت آمیز اور وجد آفریں کلمات ارشاد فرمائے جنہوں نے سامعین کے قلوب کو گداز کر دیا اور آنکھوں کو اشک بار کر دیا،ان خیالات کاا ظہار انہوں نے عظیم الشان ضیا الامت سیمینار بیاد: مفسر قرآن حضرت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحم اللہ علیہ جو گزشتہ روز ایڈن بینکوئٹ ہال راولپنڈی میں روحانی علمی اور فکری ماحول میں منعقد کیاگیا کے شرکا سے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔مہمانانِ گرامی میں پیر محمد جمیل الرحمن نقشبندی عیدگاہ شریف)، صاحبزادہ پیر محمد سعد الرحمن نقشبندی مولانا ریاض احمد گوندل (اسلام آباد)، مولانا محبوب الرحمن گولڑوی ، حافظ محمد حسین چشتی ، حافظ محمد اقبال رضوی ، سید ضیا النور شاہ ، علامہ خضر محمود چشتی ، قاضی محمد اشفاق ہاشمی اور علامہ ساجد محمود چشتی قابلِ ذکر ہیں۔سیمینار میں ملک بھرسے ممتازعلما کرام،دانشور،ماہرتعلیم،ماہرقانون اورمشائخ عظام نے شرکت کی،سیمینار میں تفسیرضیا القرآن ،سیرت ضیا النبی ۖ اورنوجوان نسل کی فکری رہنمائی جیسے موضوعات پر روشنی ڈالی گئی،علمی خطابات کے ذریعے مجلس کو جِلا بخشنے والے اہلِ علم و فضل مقررین میں ڈاکٹر محمد ضیا الحق (ڈائریکٹر جنرل اسلامک ریسرچ انسٹیٹیوٹ IIUI)، ڈاکٹر محمد نعیم الدین الازہری(مدرس، ترجمان و خطیب بھیرہ شریف)، پروفیسر خورشید احمد سعیدی ، ڈاکٹر سید امیر حسن ایڈووکیٹ ، ڈاکٹر سید عبدالرحمن شاہ ,ڈاکٹر محمد نور الحسن ضیا اور ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی،پروفیسر حافظ بدر منیر اعوان شامل تھے انتظامی امورکی نگرانی علامہ پیر عبدالرحمن شاہ ،علامہ نوید احمد ہمدانی،علامہ حافظ بدرمنیر،علامہ عبدالرحمن قریشی نے انجام دیں۔جن کی بصیرت افروز گفتگو نے علمی و فکری ماحول کو نکھار عطا کیا۔نقابت کے فرائض نہایت ہی دل نشین، شائستہ اور جامع انداز میں علامہ اللہ بخش چشتی اور علامہ عبدالقدیر چشتی نے نہایت خوش اسلوبی سے ,سر انجام دیے۔ سپاس نامہ علامہ ثاقب نصیروی(جنرل سیکرٹری الکرم فرینڈز راولپنڈی نے بڑے ادب و احترام سے حضور پیر محمد امین الحسنات شاہ کی موجودگی میں پیش کیا، جسے حاضرینِ مجلس نے قلب و جاں سے سنا اور سراہا۔اور سیمینار میں ڈاکٹر حبیب اللہ چشتی کو تفسیر قرآن کی تکمیل اور ڈاکٹر جاوید احمد کو پی PHD کی تکمیل پر شیلڈ پیش کی گئی۔یہ مقدس روحانی اجتماع اپنے تزکیہ و تربیت، علمی و فکری بلندی، اور محبتِ رسول ۖ سے لبریز ماحول کے باعث ایک فقید المثال اور عظیم الشان سیمینار تھا، جس میں فکرِ ضیا الامت کی روشنی، نوجوانانِ ملت کے لیے دینی خطوط، اور روحانی تربیت کے پہلو نمایاں رہے۔سمینارسے سے خطاب کرتے ہوئے تمام مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مشن ضیا الامت ایک ادارہ نہیں بلکہ ایک تحریک ہے پروگرام میں یہ بات بھی اجاگرکی گئی کہ دارالعلوم محمدیہ غوثیہ کی اندرون اوربیرون ملک 400سے زائد شاخیں نوجوان نسل کوعلم وعمل،دین ودنیا کی ہم آہنگ تعلیم فراہم کررہی ہیں،انتظامی امورکی نگرانی علامہ پیر عبدالرحمن شاہ ،علامہ نوید احمد ہمدانی،علامہ بدرمنیر،علامہ عبدالرحمن قریشی نے انجام دیں۔
