اتوار,  15 جون 2025ء
کراچی: شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس کے نام پر بھتہ خوری کرتے ہوئے نجی شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر) — شہر قائد میں پولیس وردی یا شناخت کے بغیر افراد کی جانب سے شہریوں کو ہراساں کرنے اور پولیس کے نام پر بھتہ وصولی کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک نجی شخص کو شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس کا نام استعمال کرتے ہوئے بھتہ وصولی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا رہا ہے کہ مذکورہ شخص خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے علاقے کے افراد سے رقم کا تقاضا کر رہا ہے۔ واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

تاحال پولیس کی جانب سے واقعے پر باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ پولیس کا وقار اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔

یاد رہے کہ کراچی میں جعلی پولیس اہلکاروں اور پولیس کے نام پر جرائم کی شکایات میں حالیہ دنوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سنجیدگی سے توجہ درکار ہے۔

مزید پڑھیں: ائیر کراچی کو پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی سے آر پی ٹی لائسنس جاری

مزید خبریں