لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آپ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے تنقید کرنے سے باز نہیں آئے۔ جبکہ پنجاب کے لوگ مریم نواز کو دعائیں دے رہے ہیں۔ اور سندھ کے لوگ سندھ کی تعفن بھری فضاؤں پر آپ کو کوس رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنی ناقص کارکردگی کا غصہ ہم پر مت نکالیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں جبکہ ایک لاکھ 40 ہزار لوگ، انتظامیہ اور وزرا گراؤنڈ پر موجود ہیں۔ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فوٹو جرنلسٹ کے وفد کی صدر سجاد حیدر کی قیادت میں گورنر پنجاب اور گورنر کے پی سے ملاقاتیں
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اس وقت پنجاب میں ایک لاکھ 40 ہزار ورکرز فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔ لیکن 2 دن سے وزیراعلیٰ سندھ اور ان کے وزرا کی فوج منظرعام سے غائب ہے۔ آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے۔ جبکہ بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں بلکہ جو میڈیا کو دکھ رہا ہے وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے۔ حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا۔ اور یہ ایک محاورہ ہے کہ محنت کر حسد نا کر۔