نیو دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو عالمی سطح پر ایک اور رسوائی، کینیڈا نے جی 7 اجلاس میں اب تک مدعو نہیں کیا۔
مودی دعوت نامہ نہ موصول ہونے کی وجہ سے وہ ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے، جی سیون اجلاس 15 سے 17 جون کو کینیڈا کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔
کینیڈا کا جی 7 سربراہی کانفرنس میں مودی کو مدعو نہ کرنا بھارت کیلئے واضح پیغام ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے شرمندگی چھپانے کی ناکام کوشش اور دعویٰ کر رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مودی کو کینیڈا کی جانب سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے دعوت دی بھی تو مودی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت یا جی 7 کانفرنس کے ترجمان نے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیا نریندر مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں دی جائے گی۔
مزید پڑھیں: “آپریشن بنیان مرصوص” اور مودی کی بوکھلاہٹ
واضح رہے کہ جون 2023 میں سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں دن دہاڑے قتل کر دیا گیا تھا،اس وقت کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارت پر ریاستی قتل کا الزام عائد کیا تھا، اس قتل کے بعد کینیڈا اور بھارت میں کشیدگی نے جنم لیا تھا۔