اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)حج آرگنائزز ایسوسی ایشن آف پاکستان(ایچ او اے پی) کے چیف کوآرڈینیٹر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکیم کو مکمل ناکام کرنے کے لیے اس سال جامع منصوبہ بندی کی گئی جس کی وجہ سے 67 ہزار حجاج اس سال حج پر جانے سے محروم رہ گئے، سعودی حکومت نے 12 ذولحجہ بمطابق 18 جون 2024 کو حج 2025 کے لیے اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا تھاتاہم پاکستان کی وزارت مذہبی امور نے تاخیر سے پالسی منظور کروائی،67 ہزارحجاج کی رقم سعودیہ ای وائلٹ اکاؤنٹ میں موجود ہے،اس سال رہ جانے والے حجاج کو اگلے سال اسی پیکج میں حج پر لے جانے کو تیار ہیں،وزیراعظم پاکستان اس سال رہ جانے والے حاجیوں کی دادرسی کریں، جو حاجی رقم واپس لینا چاہے ان کی پوری رقم واپس کریں گے،ثناء اللہ خان نے ان خیالات کا اظہار سینئر وائس چیئرمین رانا شاہد نذیر، چیئرمین ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ندیم شریف اور تنظیم کے ایگزیکٹو ممبران کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرائیویٹ حاجی سکیم 2004 سے 2024 تک بددریج بہتر سے بہتر کارکردگی پیش کرتی رہی ہے، پرائیویٹ حج سکیم کا 2023 میں بہترین انتظام کی حامل ملک انڈونیشیا اور ملیشیا کے ساتھ شمار کیا گیا، 2024 میں پرائیویٹ سکیم نے تاخیر کے باوجود تمام اہداف کو کامیابی سے حاصل کئے، 2024 میں سرکاری سکیم ناکام ہوئی 17 ہزار کا کوٹا واپس ہوا،پرائیویٹ سیکٹر نے سپانسر شپ میں بیرونی ملک سے حاجی بک کر کے زر مبادلہ پاکستان لائے، 2024 میں پرائیویٹ کے 90 ہزار حجاج کی صرف 18 شکایتیں تھیں جن میں کوئی بھی میجر شکایت نہیں تھی، پرائیویٹ سکیم کو مکمل ناکام کرنے کے لیے اس سال جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی وجہ سے 67 ہزار حجاج اس سال حج پر جانے سے محروم رہ گئے،سعودی حکومت نے 12 ذولحجہ بمطابق 18 جون 2024 کو حج 2025 کے لیے اپنی پالیسی کا اعلان کر دیا تھا تاہم پاکستانی وزارت مذہبی امور نے تاخیر سے 23 نومبر کو پالیسی منظور کرائی گئی جس کی وجہ سے چار ماہ سے زائد کا وقت ضائع کیا گیا ،وزارت مذہبی امور نے پالیسی منظور ہوتے ہی 23 نومبر 2024 سے بکنگ شروع کر دی جبکہ پرائیویٹ کو بکنگ کی اجازت نہیں دی گئی اور حج آرگنائزر کی طرف سےاشتہارجاری کرنے پر انہیں شوکاز نوٹس جاری کئےگئے، سرکاری حج سکیم مکمل ہونے کے بعد پرائیویٹ سیکٹر کو 10 جنوری 2025 کو بکنگ کی کی اجازت دی گئی، سعودی ٹائم لائن کے مطابق 14 فروری 2025 ءطوافہ کی رقم کی آخری تاریخ تھی، تاہم 13ہزار افراد کے لیے زمین الاٹ کی گئی نہ ہی طوافہ حالانکہ ان کی رقم موجود تھی، پرائیویٹ اسکیم میں Bکیٹگری کو خراب کرنے کے لیے سرکاری زون 2 کے تمام پلاٹس اپنے قبضے میں لے کر پیمنٹ کر دی گئی،پرائیویٹ اسکیم کی 701ملین ریال کی رقم سعودیہ بھیجی گئی اور ان 67 ہزار حجاج کی رقم سعودیہ ای وائلٹ اکاؤنٹ میں موجود ہے، انہوں نے کہا کہ اس سال رہ جانے والے حجاج کو اگلے سال اسی پیکج میں حج پر لے جانے کو تیار ہیں ،انہوں نےوزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ اس سال رہ جانے والے حاجیوں کی دادرسی کریں اور وزارت مذہبی امور دیگر ممالک کی طرح ان حاجیوں کے لیے اگلے سال حج کا اعلان کریں ،جو حاجی رقم واپس لینا چاہے ان کی پوری رقم واپس کریں گے۔
