کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی

کویت سٹی(روشن پاکستان نیوز) کویت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ویزوں پر عائد پابندی ختم کر دی۔

کویت کی جانب سے انیس سال بعد پاکستانیوں کے لئے دروازے کھل گئے ہیں، وزارت اوورزسیز پاکستانیز کے فوکل پرسن مصطفی ملک نے کہا ہے کہ کویتنے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجرا کا آغاز کردیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ ویزوں کے اجرا سے ہزاروں افراد کو کویت میں روزگار، تجارت اور سیاحت کے مواقع میسر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ تمام ویزے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کئے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: کویت نے پاکستان کو تیل کریڈٹ کی سہولت میں 2 سال کی توسیع کر دی، وزیر پیٹرولیم

مزید خبریں