هفته,  23 نومبر 2024ء
جہلم سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ منتخب ایم این اے اغوا کر لیے گئے ، جانیں تفصیل

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)این اے 62 (گجرات 1) سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ نومنتخب رکن قومی اسمبلی محمد الیاس چوہدری کو منگل کو جہلم سے اغوا کر لیا گیا۔

چوہدری الیاس کو سرائے عالمگیر سے اسلام آباد جاتے ہوئے دریائے جہلم کی چوکی سے اغوا کیا گیا۔ الیاس پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد امیدوار کی حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب پولیس نے الیاس چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے کسی قسم کے ملوث ہونے سے انکار کردیا۔ چوہدری الیاس کے کزن نے جہلم سٹی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق چوہدری الیاس کو اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا گیا۔

جہلم پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے سرائے عالمگیر سے منتخب ایم این اے کے مبینہ اغوا کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

این اے 62 کے الیکشن میں محمد الیاس چوہدری 97 ہزار 436 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ مسلم لیگ ن کے چوہدری عابد رضا 71 ہزار 154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید خبریں