جمعه,  10 جنوری 2025ء
مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں مسلسل چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔

آج پاکستان میں فی تولہ سونے مزید 1100روپے بڑھ گیا۔ 4 دن میں ایک تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے مہنگا ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے سے ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 79 ہزار 400 روپے ہے۔

مزید پڑھیں: سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا

دس گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 2 لاکھ 39 ہزار 540 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید خبریں