جمعرات,  09 جنوری 2025ء
سونا ایک ہزار روپے مہنگا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 858 روپے اضافے سے 2 لاکھ 37 ہزار 483 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2652 ڈالر فی اونس ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ، ایک لاکھ ، 17 ہزار کی حد بحال ، ڈالر مہنگا ہو گیا

مزید خبریں