اتوار,  29 مارچ 2026ء
پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کو ایک اورسیاسی جماعت میں شمولیت کی دعوت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان نظریاتی پارٹی کے سربراہ شہیرحیدر سیالوی نےپاکستان تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کوپارٹی میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک آزاد، خود مختار پاکستان کی جدوجہد کے لئے ہماری جماعت حاضر ہے،پی ٹی آئی اگر عافیہ صدیقی ، مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر بات کریگی تو ہم ان کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہیں گے،میں پی ٹی آئی کے دورحکومت میں دو بار گرفتار ہوچکاہوں لیکن پی ٹی آئی نے جس بیانیہ پر الیکشن لڑا ہے وہ ہمارا بھی بیانیہ ہے کیونکہ ہم آزاد ، خود مختارپاکستا ن چاہتےہیں، اس الیکشن میں سیاستدانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے، ہم سیاست کے اندر انقلاب لانا چاہتےہیں، ہم نے اس بار شیخوپورہ میں ایک پڑھے لکھے رکشہ ڈرائیور کوقومی اسمبلی کے امیدوارکا ٹکٹ دیا۔

جمعرات کوانہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ایک آزاد، خود مختار پاکستان کی جدوجہد کے لئے ہماری جماعت حاضر ہے۔ ہم الیکشن ہار گئے، شکست قبول کرتے ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی بھی کھلے دل سے شکست قبول کرے۔

شہیرسیالوی نے کہا ہےکہ میں پی ٹی آئی کے دور میں دو بار گرفتار ہوچکاہوں لیکن پی ٹی آئی نے جس بیانہ پر الیکشن لڑا ہے وہ ہمارا بھی بیانہ ہے ہم آزاد ، خود مختارپاکستا ن چاہتےہیں ۔ پی ٹی آئی اگر عافیہ صدیقی ، مسئلہ فلسطین اور کشمیر پر بات کریگی تو ہم ان کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ہمارا حق ہے کہ صدر ہمیں حکومت سازی کی دعوت دیں،پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان

انہوں نے کہا کہ قوم باشعور ہوچکی ہے ۔ الیکشن مہم کے دوران عوام نے کہا کہ اس بار عمران خان کوووٹ دینا ہماری ضد ہے۔ اب سیاستدانوں کو سبق سیکھنا چاہئے۔اس الیکشن میں سیاستدانوں سے کئے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے۔ طاقت کا اصل سرچشمہ عوام ہے۔ حکومتیں اگر موٹروے یا کوئی ترقیاتی کام کرادیتے ہیں تو یہ ہمارا پیسہ ہے۔ یہ پیسہ وہ گھر سے نہیں لیکر آئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کے اندر انقلاب لانا چاہتےہیں۔

ہم نے اس بار شیخوپورہ میں ایک پڑھے لکھے رکشہ ڈرائیور کو ٹکٹ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی شکست تسلیم کرلی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو بھی اپنی شکست تسلیم کرلینی چاہئے ۔

مزید خبریں