اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ملک میں نئی حکومت کے قیام سے قبل ہی عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لی گئیں۔
آج سے آئندہ 15 روز تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، ڈیزل کی قیمتوں میں ساڑھے سات روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 86 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 82 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے 7 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے۔ برنی آئل مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔