جمعرات,  12 دسمبر 2024ء
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی ۔ جس کی تصدیق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں کر دی۔

2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہو گا ، 15 مختلف اسٹیڈیمز ورلڈ کپ میچوں کی میزبانی کرینگے۔

علاوہ ازیں 2030 کا فٹبال ورلڈ کپ تین براعظموں کے 6 ملکوں میں کھیلا جائیگا، ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، پرتگال اور اسپین کو دی گئی ہے۔

اسی ایونٹ کے ابتدائی تین میچز جنوبی امریکا کے تین ممالک پیراگوائے، ارجنٹائن اور یوراگوائے میں ہوں گے۔ جنوبی امریکا میں ہونے والے یہ تین میچز ورلڈ کپ کی صد سالہ تقریبات کا حصہ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی یا تو پیسے دیکھے یا کرکٹ کی بہتری، شاہد آفریدی

واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا۔

مزید خبریں