هفته,  23 نومبر 2024ء
حکومت کا رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ پر 7 ارب سے زائد کی سبسڈی دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)نگراں حکومت نے رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ پر 7 ارب 49 کروڑ 27 لاکھ روپے کی سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں رمضان پیکج کی منظوری دی گئی، اجلاس میں کہا گیا ہے کہ سبسڈی کی رقم درآمدی یوریا کھاد کے حصے کے لیے بھی منظوری دے دی گئی

وفاق اور صوبے درآمدی یوریا پر 50، 50 فیصد شیئرنگ کی مد میں سبسڈی دیں گے، 1263 میگاواٹ کے تھرمل پاور پلانٹ کی کمیشننگ کی بھی منظوری دی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی۔ رمضان پیکج کے تحت مستحق افراد کو یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی اشیائے ضروریہ ملیں گی، بی آئی ایس پی نے ٹارگٹ مستحقین کو 7 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد کی سبسڈی دی ہے، ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن سکیم کے تحت گندم اور آٹا درآمد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ای سی سی نے متعلقہ وزارتوں کو ویلیو ایڈڈ برآمدات بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ہدایت کی۔


ای سی سی کے اجلاس میں مختلف شعبوں کی تجاویز کی بنیاد پر انفرادی کسٹم ٹیرف ریشنلائزیشن کی بھی منظوری دی گئی۔ وزارت تجارت کے لیے 6 ارب روپے کی گرانٹ کی منظوری دی گئی، ای سی سی نے کہا کہ صوبائی حکومتیں درآمدی یوریا پر سبسڈی کی مد میں اپنے حصے کے بقایا جات ادا کریں، اجلاس میں 1263 میگاواٹ پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کو کمیشن کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں