کراچی (روشن پاکستان نیوز)نوجوان پاکستانی کک باکسنگ فائٹر علی مہتا نے لندن میں برطانوی حریف کو ناک آوٹ شکست دے کر ایک اور اہم مقابلہ جیت لیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ علی مہتا، کے 7 اکیڈمی کے باصلاحیت فائٹر ہیں جو یونیورسٹی آف سسیکس میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ علی مہتا کی ویٹ کیٹیگری 63 کلوگرام ہے اور وہ اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعے اپنے کوچز اور شائقین کی امیدوں پر پورا اتر رہے ہیں۔
علی مہتا نے اب تک 6 کک باکسنگ فائٹس میں حصہ لیا، جن میں سے 5 میں کامیابی حاصل کی اور صرف ایک میں شکست ہوئی۔ اسی طرح، انہوں نے 4 باکسنگ فائٹس بھی لڑیں، جن میں سے 3 جیتیں، ایک میں شکست ہوئی اور ایک مقابلہ ناک آؤٹ کے ذریعے جیتا۔