اتوار,  24 نومبر 2024ء
اسٹاک مارکیٹ میں 92 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، انڈیکس نے دوبارہ 92 ہزار کی حد عبور کر لی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت بھی کم ہو گئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ، 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 545 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

واضح رہے  گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ، 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 277 روپے ، 85 پیسے ہو گئٰی ہے ۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

مزید خبریں