جمعه,  13 دسمبر 2024ء
اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 92 ہزار 810 کی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 100 انڈیکس 366 پوائنٹس اضافے سے 92 ہزار 304 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا جبکہ کاروباری دن کی بلند ترین سطح 92 ہزار 514 پوائنٹس تھی۔

مزید پڑھیں: زمین پر پڑے 20 ڈالرز نے شہری کو کروڑ پتی بنادیا

مزید خبریں