جمعه,  27 دسمبر 2024ء
پی ٹی آئی سینیٹر ثانیہ نشتر مستعفی ہو گئیں

 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر سینیٹ نشست سے مستعفی ہوگئیں۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر ثانیہ نشتر نے جنیوا میں بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزیر ثانیہ نشتر نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکرٹریٹ کو بجھوا دیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر2021 میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئی تھیں، وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سوشل سیفٹی بھی رہ چکی ہیں۔

مزید خبریں