جمعرات,  19 فروری 2026ء
نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اٹھی! سفاک ماں نے اپنے دو بیٹوں کو تیزاب پلا کر قتل کردیا

کھاریاں (روشن پاکستان نیوز) نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا، انسانیت لرز اٹھی! دو بچوں کی ماں نے گھریلوپریشانی پر بچوں کو تیزاب پلا کر مارڈالااور خو د بھی تیزاب پی کر ہسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلا ت کے مطابق کھاریاں کے علاقہ ڈنگہ کے گائوں بدھووال میں سفاک ماں سدرہ بی بی نے اپنے دو بیٹوں کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ ظلم کی داستان رقم کرنے کے بعد ماں نے خود بھی تیزاب پی لیا۔خاتون کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال گوجرات میں علاج کیلئے داخل کرلیا گیاجہاں ان کا علاج جاری ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: مختلف جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری، تازہ ترین کارروائیوں میں درجنوں ملزمان گرفتار

مزید خبریں