اتوار,  22 دسمبر 2024ء
20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض سامنے آگیا

کراچی (روشن پاکستان نیوز) وزیر ثقافت و سیاحت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے 20 روپے کے نئے کرنسی نوٹ پر اعتراض اٹھادیا اور کہا نوٹ سے موہن جودڑو ہٹاکرباب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کرنسی نوٹ سے موہن جودڑو کی تصویر ہٹانےکےمعاملے پر گورنراسٹیٹ بینک کوخط لکھ دیا گیا ، وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے خط لکھا۔

جس میں محکمہ ثقافت کی جانب سے اسٹیٹ بینک کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا گیا اور گورنر اسٹیٹ بینک سے معاملے پر غور کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ 10روپے کے نوٹ پر 1970 میں موہن جو دڑو کی تصویر موجود تھی، بعد میں 20 روپے کے نوٹ پر موہن جو دڑو کی تصویر لگائی گئی، اب علم میں آیا کہ 20 روپے کے نوٹ سے موہن جودڑوہٹاکرباب خیبرکی تصویر لگائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ، 278.75 روپے کا ہو گیا

وزیر ثقافت و سیاحت کا کہنا تھا کہ موہن جو دڑو صرف تاریخی نہیں بلکہ یونیسکوکی جانب سے ورلڈ ہیریٹیج سائٹ ہے، موہن جو دڑو 5 ہزار سال پرانی تاریخی تہذیب کاوارث ہے، موہن جو دڑو کا ہمارے کرنسی نوٹ پر ہونا ہمارےلیے فخر کی بات ہے۔

خط میں مزید کہا کہ نئے نوٹوں پر سندھ اور پاکستان کے اس شاندار ثقافت کو نظرانداز کرنا درست عمل نہیں ہوگا، امید ہے آپ اس معاملے پر غور کریں گے۔

مزید خبریں