اتوار,  15  ستمبر 2024ء
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے مہنگا ، 278.75 روپے کا ہو گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

بدھ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں 5 پیسے کا اضافہ ہوا ، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت  278 روپے 75 پیسے ہو گئی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ  278 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 430 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 869 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 78 ہزار 356 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News