بدھ,  27 نومبر 2024ء
مولانا فضل الرحمن سیاست کے گورو، میڈیا پر 70 فیصد کوریج صرف عمران خان کو کیوں؟  

اسلام آباد(روشن پاکستا ن نیوز) سابق وفاقی وزیرعلی درانی نے کہاہے کہ حکومت عمران خان تک پہنچنے کیلئے مولانا الرحمن کا راستہ استعمال کررہی ہے، حکومت کو اپنی کشتی ڈوبتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اس وقت میڈیا پر 70فیصد کوریج عمران خان اور پی ٹی آئی کو مل رہی ہے۔ حکومت کا کوئی بھی نمائندہ جب بھی میڈیا سے بات کر تا ہے تو عمران خان یہ عمران خان وہ، حکومت کے پاس کوئی اور کام نہیں صرف عمران خان پر تبصرے کررہی ہے۔ حکومت خود عمران خان کو لیڈربنارہی ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں اتنی کوریج آج تک کسی بھی جماعت یا شخص کو نہیں ملی جتنی عمران خان اور پی ٹی آئی کو مل رہی ہے۔

علی درانی نے کہا کہ عمران خا ن ڈھیل نہیں کریگا اوراگر کریگا بھی تو کھلے چوک میں کریگا۔ بات چیت چلتی رہتی ہے لیکن نہیں ڈھیل نہیں ہوگی۔ اس وقت اقتدار میں جو بھی عمران خان کے سامنے بیٹھے ہیں وہ سارے ڈھیلر ہے۔ بھٹو کے بعد عمران خان پہلے لیڈر ہے جنہوں نے باہر جانے کے سارے آفرز ٹھکرادیئے ہیں۔

عوام میں مہنگائی کی وجہ سے قوت خرید ختم ہوچکی، مولانا فضل الرحمن کی زرداری اور شہباز شریف سے ملاقات پرعلی درانی نے کہا کہ حکومت کے پاس کچھ نہیں مولانا کو دینے کیلئے، حکومت کی طرف جو بھی دیکھے گا وہ عوام کی نظر میں سیاہ ہوجائے گا، حکومت اپنی گرفت کھو چکی ہے اب وہ اپوزیشن کی قیادت تک کسی طریقے سے پہنچنا چاہتے ہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے وہ عمران خان تک پہنچ سکیں اس پہنچ کیلئے وہ سارے ذرائع استعمال کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر

علی درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن سیاست کے گورو ہیں، انہیں پتہ ہے حکومت کا حصہ بننے سے بہت نقصان ہوگا، حکومت اس وقت عمران خان تک پہنچنے کیلئے مولانا الرحمن کا راستہ استعمال کررہی ہے۔ حکومت کا ماننا ہے کہ کسی طریقے سے ڈھیل نہ ہوجائے۔

مزید خبریں