هفته,  07  ستمبر 2024ء
عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں درخواست دائر

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بطور چانسلر نامزدگی کیخلاف آکسفورڈ یونیورسٹی میں پٹیشن دائر کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پٹیشن دائر کرنے والے ن لیگ کے کارکن خرم بٹ کا کہنا تھا کہ عمران خان آکسفورڈ جیسی معتبر یونیورسٹی کے چانسلر بننے کے اہل نہیں، بانی پی ٹی آئی مالی کرپشن میں ملوث ہیں، انہیں بدعنوانی پر توشہ خانہ کیس میں سزا بھی سنائی جا چکی ہے۔

خرم بٹ کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آفس میں بدعنوانی کے شواہد بھی جمع کرا دیئے ہیں، القادر ٹرسٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کے کیس کی تفصیل سے بھی یونیورسٹی حکام کو آگاہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی روپوش پارٹی رہنماؤں کوباہر نکلنے اور گرفتاریاں دینے کی ہدایت

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News