راولپنڈی( کرائم رپورٹر)کہوٹہ پولیس کی کاروائی، 20 سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس کو متاثرہ لڑکے نے درخواست دی کہ ملزم گلاب نے بہانے سے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،کہوٹہ پولیس نے متاثرہ لڑکے کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم گلاب کو گرفتار کر لیا،متاثرہ لڑکے کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
زیادتی، تشدد اور ہراسمنٹ جسیے واقعات ناقابل برداشت ہیں،ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔