جمعه,  27 دسمبر 2024ء
عام انتخابات، کس پارٹی نے کتنی سیٹیں حاصل کیں؟ تازہ ترین اپ ڈیٹس

لاہور( روشن پاکستا ن نیوز)ملک بھر میں عام انتخابات میں پولنگ کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب تک چند ہی قومی اسمبلی کی نشستوں کے مکمل نتائج سامنے آ سکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن اب تک موصول ہونے والے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 9 ، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار 9 اور پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کی6 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے ۔


پاکستان مسلم لیگ ن
1:این اے 67
این اے 167 بہاولپور 4 کے تمام 301 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے محمد عثمان اویسی 78970 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار ملک عامر یار وارن 42500 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


2:این اے 135
این اے135 اوکاڑہ1 کے تمام370 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ندیم عباس ربیرہ 107862 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔آزادامیدوار ملک محمداکرم بھٹی 90443 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
این اے 130 ، نوازشریف کامیاب ہوئے یا یاسمین راشد؟ سب سے بڑا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا


3:این اے 58
این اے 58 چکوال سے ن لیگ نے میدان مار لیا۔ این اے 58 چکوال کے 459 تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق ن ليگ کے میجر (ر)طاہر اقبال 115974 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کے ایاز امیر 102537 ووٹ حاصل کرسکے۔


4:این اے 123 سے شہبازشریف کامیاب
این اے 123 کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق شہبازشریف 63953 ووٹ لے کرکامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار افضال عظیم پاہٹ 48486 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


5:این اے 55
این اے 55 راولپنڈی کے تمام 311 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم ليگ ن کے ملک ابرار احمد 78542 ووٹ لے کر جیت گئے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد بشارت راجہ 67101 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


6:این اے 118 سے حمزہ شہباز کامیاب قرار
لاہور کے حلقہ این اے 118 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہبازشریف ایک لاکھ 5 ہزار 960 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزادامیدوار عالیہ حمزہ ایک لاکھ 803 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔


7:این اے 49
این اے49 اٹک کے تمام 461 پولنگ سٹیشن کے غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد ایک لاکھ 19 ہزار 727 ووٹ لے کر جیت گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار طاہر صادق ایک لاکھ 10 ہزار 230 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔
ٹیکسلا این اے 54؛پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار عذرا مسعود کو واضح برتری، چودھری نثار کا تیسرا نمبر


8:این اے 124
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے رانا مبشر اقبال 55387 لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ضمیر جھیڈو 43594 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


9:این اے 130 سے نوازشریف کامیاب قرار
غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق این اے 130 میں نوازشریف ایک لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ یاسمین راشد نے تگڑا مقابلہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ حاصل کیئے اور دوسرے نمبر پر رہیں۔


پاکستان پیپلزپارٹی
1:این اے 202

این اے 202 خیرپور 1 سے پیپلزپارٹی کی نفیسہ شاہ جیت گئیں۔ تمام 305 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق نفیسہ شاہ 121756 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے سید غوث علی شاہ 26745 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


2:این اے 217
این اے 217 ٹنڈو اللہ یار کے تمام 331 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے تحت پیپلز پارٹی کے ذوالفقار بچانی 115000 ووٹ لے کر جیت گئے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی راحیلہ مگسی 69900 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔


3:این اے 199
این اے 199 گھوٹکی 2 کے تمام 365 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجےکے مطابق پیپلز پارٹی کے علی گوہر مہر 154832 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔جے یو آئی ایف کے عبدالقیوم 40204 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔


4: این اے 151
این اے 151 کے 281 پولنگ سٹیشنز کا مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا ہے جس کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید موسیٰ گیلانی 79080 ووٹ لے کر کامیاب قرار پارئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار مہربانو قریشی 71 ہزار 649 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں۔


5:این اے 201
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق این اے 201 سکھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ ایک لاکھ 20 ہزار 219 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جے یو آئی ایف کے محمد صالح 53 ہزار 302 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔


6:این اے 148
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے امیدوار سید یوسف رضا گیلانی نے این اے 148 سے میدان مار لیا ہے ۔ یوسف رضا گیلانی نے 92 ہزار 327 ووٹ حاصل کیے ، دوسرے نمبر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ بیرسٹر تیمور 73 ہزار 219 ووٹ لیے جبکہ مسلم لیگ ن کے احمد حسن ڈیہڑ 63 ہزار 115 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے ۔


پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار
1:این اے 3

این اے 3 سوات کے تمام 309 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلیم رحمان 81411 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ مسلم ليگ ن کے واجد علی خان 27861 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن نے تقریباً 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا


2:این اے 13
این اے 13 بٹگرام کے تمام 278 پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کے تحت پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد نواز خان 24686 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ راہ حق پارٹی کےعطا محمد 18130 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


3:این اے 17
این اے17 ایبٹ آباد2 کے تمام 324 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار علی خان جدون 97177 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔مسلم ليگ ن کے محبت خان اعوان 44522 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


4:این اے 30
این اے 30 پشاور کے 267 پولنگ اسٹیشنز میں سے267 کے غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شاندانہ گلزار خان کامیاب قرار پائیں۔ شاندانہ گلزار 78971 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں جب کہ جمعیت علماء اسلام کے ناصر خان 20950 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


5:این اے 121
این اے 121 لاہور کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر 78803 ووٹ کامیاب قرار پائے۔مسلم لیگ ن کے روحیل اصغر 70597 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔


6: این اے 149
این اے 149 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار ملک محمد عامر ڈوگر ایک لاکھ 43 ہزار 613 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ جہانگیر خان ترین 50 ہزار 166 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔


7: این اے 81
تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز ایک لاکھ 13 ہزار 558 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما اظہر قیوم ناہر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے کڑا مقابلہ کرتے ہوئے 95 ہزار 479 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔


8:این اے 182
این اے 182 کے تمام 338 پولنگ سٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق آزاد امیدوار اویس حیدر جھکڑ ایک لاکھ 9 ہزار 751 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے محمد ثقلین بخاری 78 ہزار 6 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ۔


9:صوابی. این اے 19
غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار اسد قیصر 115635 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے امیدوار مولانا فضل علی حقانی 45567 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہے ۔

مزید خبریں