هفته,  27 جولائی 2024ء
الیکشن کمیشن نے تقریباً 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا اعلان کردیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے تقریباً 10 گھنٹے بعد پہلے سرکاری نتیجے کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خیبر پختونخوا کی دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے آزاد امیدواروں کو کامیاب قرار دے دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے نتائج کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہاکہ پی کے 76، پشاور 5 سے آزاد امیدوار سمیع اللہ خان 18 ہزار 888 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں کُل ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار 437 تھی اور یہاں 49 ہزار 825 لوگوں نے حق رائے دہی کا استعمال کیا اور اس طرح ڈالے گئے ووٹوں کی شرح 37.62 فیصد رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پی کے 6 سوات 4 سے آزاد امیدوار فضل حکیم خان 25 ہزار 33 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے مسائل کی وجہ سے نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے۔

دریں اثناالیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز اور آر اوزکو ہدایت کی کہ آدھے گھنٹے میں نتائج کا اعلان کریں ورنہ کارروائی ہوگی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News