راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم کو سزاسنادی، مجرم کو09سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم محمد اویس کو سزاسنادی، مجرم کو09سال قید اور80 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، مجرم محمد اویس کو تھانہ واہ کینٹ پولیس نے01کلو 875گرام چرس برآمدہونے پررواں سال گرفتار کیا تھا۔
پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا۔
مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔











