لاہور(روشن پاکستان نیوز)سی ٹی ڈی پنجاب نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے قریبی ساتھی کو گرفتارکرلیا۔
سی ٹی ڈی پنجاب کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد امین الحق القاعدہ کا سرکردہ جنگجو ہے جسے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ دہشت گرد امین الحق کا نام اقوام متحدہ کی عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔
امین الحق کی گرفتاری کا مقدمہ درج کر کےمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یکم مئی 2011ء کو ایبٹ آباد میں امریکی کمانڈوز نے آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کو ہلاک کر دیا تھا۔