نیویارک (روشن پاکستان نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر الیکشن میں گڑبڑچاہتے ہیں۔نگران حکومت اور انتظامیہ نواز شریف کےحق میں جانبدارہیں۔
بلاول کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نوا ز سے پیپلزپارٹی کا اتحاد مشکل ہے،ہم ایک ساتھ کسی صورت نہیں چل سکتے،۔
مسلم لیگ میثاق جمہوریت والی مسلم لیگ نہیں ، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ جھوٹ کا پلندہ، آئی جے آئی والی ، امیر المومنین کا خواب دیکھنے والی مسلم لیگ ہے، امید ہےتمام تر دبائو کے باوجود نگران حکومت الیکشن میں مداخلت نہیں کرےگی اور امید ہے پیپلز پارٹی کامیاب ہوکر حکومت بنائےگی۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 9 مئی واقعہ بالکل سیاست کے دائرے میں نہیں تھا، سیاستدانوں کو اب کچھ قواعد بھی ط
ے کرنا ہونگے سیاست کوسیاست تک ہی رکھنا چاہے اسے دشمنی میں نہیں بدلنا چاہیے۔ الیکشن شفافیت پرپہلے سے سوالات اٹھ رہے ہیں، چاہتے ہیں انتخابی عمل پر زیادہ تنقید نہ ہو ، جتنا ممکن ہو صاف و شفاف الیکشن کرائے جائیں، لیول پلیئنگ فیلڈ دیں تاکہ الیکشن کی ساکھ بحال ہو، تاکہ جو بھی وزارت عظمیٰ سنبھالے ہمارا ملک مثبت سمت میں چلے، ملک میں سیاسی افہام و تفہیم چاہتے ہیں تاکہ پاکستان آگے چلے۔