دہلی(روشن پاکستان نیوز) بھارت کے دارالحکومت دہلی میں احتجاجی مظاہرین کا راستہ روکنے کے لیے سڑکوں پر کچرا پھینکے جانے کی ویڈیوز سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین کو احتجاجی مقام تک پہنچنے سے روکنے کے لیے پہلے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں سخت رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے۔
دہلی میں 10 اکتوبر کو چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کے مطالبے پر احتجاج کی کال دی گئی تھی۔ مظاہرین انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہتے ہیں، جبکہ حکام نے احتجاج کی اجازت نہ ملنے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے سکیورٹی سخت کر دی۔
سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
شہر کے متعدد میٹرو اسٹیشنز کی بندش، ٹرانسپورٹ پر پابندیوں اور مظاہرین کی گرفتاریوں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔
تاہم، سڑکوں پر کچرا پھینکنے کے واقعے اور اس کے پیچھے احتجاج روکنے کی نیت کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔










