اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث04ملزمان گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کاروائیاں، موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث04ملزمان گرفتار، چوری شدہ 03موٹرسائیکل برآمد۔
تفصیلات کے مطابق پیرودہائی پولیس نے کاروائی کرتے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان اسد اور ذکی کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے چوری شدہ02موٹرسائیکل برآمد ہوئے، کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان ناصر اور فیضان کو گرفتار کرلیا، ملزم سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا،ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔
ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، شہریوں کو ا ن کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں