اتوار,  22 فروری 2026ء
دو آشناؤں سے مل کر شوہر کو قتل کرنے والی خاتون کو عمر قید

خیرپور (روشن پاکستان نیوز)خیرپور کی ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹ نے ایک عورت کو دو مردوں کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

نصرت پھلپوٹو نے 2021 میں عبدالخالق پھلپوٹو اور عبدالستار پھلپوٹو کے ساتھ مل کر اپنے شوہر اللہ بخش پھلپوٹو کو موت کے گھاٹ اتارا تھا اور کی لاش کیلے کے باغ میں پھینک دی تھی۔اسپیشل جج محمد اسلام الحق آرائیں نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کی اور تینوں مجرموں کو عمر قید کے ساتھ ساتھ تین تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ایف آئی آر کے مندرجات کے مطابق اللہ بخش پھلپوٹو کو گھر میں بیوی کے مرد رشتہ داروں کا آنا پسند نہ تھا۔ اس پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا کرتا تھا۔

5 فروری 2021 کو نصرت پھلپوٹو نے عبدالخالق اور عبدالستار پھلپوٹو کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کردیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر تینوں مجرموں کو مزید 6 ماہ کی سزائے قید کاٹنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: گائنی وارڈمیں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت،زچگی کیلئے اسپتال لائی گئی خاتون زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا

مزید خبریں