منگل,  28 اپریل 2026ء
امریکی صدر نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایرانی وزیر خارجہ کا دعویٰ

تہران(روشن پاکستان نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کی درخواست کی ہے، ایران اس درخواست پر غور کر رہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ مذاکرات کی درخواست اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ امریکا ایران پر مسلط کی گئی جنگ میں اپنے کوئی مقاصد حاصل نہیں کرسکا۔

اس سے قبل روس نے بھی امریکا ایران تنازع میں ثالثی کی پیشکش کی تھی، ماسکو میں صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد کہا روس خطے کے ملکوں اور خصوصاً ایران کے مفادات میں جو ممکن ہوا کرے گا۔

ثالثی کوششیں، فیلڈ مارشل کے ہمراہ اعلیٰ سطح پاکستان وفد تہران میں!

روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس اور ایران کے درمیان اسٹریٹیجک شراکت داری جاری رہے گی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے اس موقع پر کہا کہ روس ایران تعلقات اسٹریٹیجک شراکت داری پر مبنی ہیں جو مزید مضبوط ہوتے رہیں گے۔ عباس عراقچی نے ایران کی حمایت پر روسی صدر کا شکریہ بھی ادا کیا۔

مزید خبریں